Latest News

Thursday, 15 September 2016

حادثے کو حادثہ ہی رہنے دیا جائے، اس میں اور کوئی بات نہیں’فاروق ستار


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم ) پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد زندگیوں کا بچنا ان کے لیے عیدی سے کم نہیں۔صحتیابی کے باعث لیاقت نیشنل ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے متحدہ کے رہنما کا کہنا تھا کہ اللہ نے دوبارہ زندگی دی ہے جو میرے اور ساتھیوں کیلئے سب سے بڑی عیدی ہے۔خیال رہے کہ اتوار کو حیدرآباد سے کراچی واپس آتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث فاروق ستار کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا تھا جس میں وہ اور ان کے 3 گارڈز شدید زخمی ہوگئے تھے تاہم متحدہ رابطہ کمیٹی کے دیگر اراکین مذکورہ حادثے میں محفوظ رہے تھے۔واقعے کے فوری بعد یہ خدشہ ظاہر کیا گیا تھا کہ ان کو اندورنی چوٹیں آئیں ہیں جس کے بعد انھیں ناظم آباد میں قائم اے او کلینک پہنچایا گیا، جہاں ان کا ضروری معائنہ اور ٹسیٹ کیے گئے اور مزید علاج کیلئے لیاقت نیشنل ہسپتال منتقل کیا گیا۔
  • Blogger Comments
  • Facebook Comments

0 comments:

Post a Comment

Item Reviewed: حادثے کو حادثہ ہی رہنے دیا جائے، اس میں اور کوئی بات نہیں’فاروق ستار Description: Rating: 5 Reviewed By: Emotional King
Scroll to Top