Latest News

Thursday, 15 September 2016

موبائل فون پر میسیج آپ کو ایک خطرناک بیماری میں مبتلا کر رہے ہیں، اہم تحقیق منظر عام پر


اسلام آباد (نیوز ڈیسک )سر جھکا کر موبائل فون پر ٹیکسٹ میسجز یا چیٹنگ کرنے والے خبردار، پٹھوں کا درد، کمر کی تکلیف اور آنکھوں کی کمزوری کاسامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
سر کو جھکا کر ٹیکسٹ میسجز یا چیٹنگ کرنے والے موبائل فون صارفین میں صحت کے مسائل بڑھتے جارہے ہیں، وفاقی داراحکومت کے اسپتالوں میں بھی ایسے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، جو فون کے مسلسل استعمال کے باعث پٹھوں کی تکلیف میں مبتلا رہتے ہیں۔موبائل فون جہاں ضرورت ہے، وہیں اس کا بے جا استعمال کچھ جسمانی تکالیف کو بھی جنم دے رہا ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹیکسٹ میسجنگ کرنے یا لمبی کال سننے کے لئے سر کو مسلسل جھکائے رکھنے سے گردن کے پٹھے اکڑ جاتے ہیں۔ڈاکٹر وں کے مطابق موبائل فون کے زیادہ استعمال سے گردن کا درد زیادہ ہوتا ہے، سر ایک طرف جھکا کر جو مسلسل بات کرتے ہیں، ان کی گردن کا درد ہوتا ہے، ٹیکسٹ میسجینگ کرنے سے انگلیوں کے جوائنٹس کے درد کے مریضوں کی بڑی تعداد آتی ہے۔طبی ماہرین کہتے ہیں گردن پر متبادل سمت میں پڑنے والا دباو اندرونی سوجن پیدا کرتا ہے، تکلیف کا شکار مریضوں کو مخصوص مشقوں کے ساتھ پٹھوں کو حرارت بھی فراہم کی جاتی ہے۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ فون کا استعمال ضرور کیجئے لیکن ا?ئی لیول کا خیال بھی رکھیں، کیونکہ احتیاط علاج سے بہتر ہے۔
  • Blogger Comments
  • Facebook Comments

0 comments:

Post a Comment

Item Reviewed: موبائل فون پر میسیج آپ کو ایک خطرناک بیماری میں مبتلا کر رہے ہیں، اہم تحقیق منظر عام پر Description: Rating: 5 Reviewed By: Emotional King
Scroll to Top