Latest News

Wednesday, 21 September 2016

جنگی تیاریاں،پاک فوج اور فضائیہ موٹروے پر پہنچ گئے ,موٹر وے بند، جنگی طیاروں نے اڑان بھر لی


پشاور(آن لائن)پاک فضائیہ کی جانب سے جنگی طیاروں کی ہنگامی لینڈنگ اورٹیک آف کی مشقوں کے باعث پشاور موٹروے ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردی گئی، کل جمعرات کو اسلام آباد لاہورموٹروے پر پاک فضائیہ کے جنگی طیارے اسی نوعیت کی مشقیں کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ نے گزشتہ دنوں ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے بڑے پیمانے پرمشقوں کا فیصلہ کیا تھا جس کے تحت پہلے مرحلے پرپاک فضائیہ کے جنگی طیارے اسلام آباد پشاورموٹروے پر ہنگامی لینڈنگ اورٹیک آف کی مشقیں کررہے ہیں، جس کی وجہ سے موٹروے کوہرقسم کی گاڑیوں کے لیے بند کردیا گیا ہے۔دوسری جانب موٹروے پولیس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد پشاورموٹروے کو مرمتی کام کی وجہ سے بند کیا گیا ہے جب کہ جلد ہی موٹر وے پر آمد و رفت کو بحال کردیا جائے گا۔ اسلام آباد پشاورموٹروے کے بعد جمعرات کو اسلام آباد لاہورموٹروے پر پاک فضائیہ کے جنگی طیارے اسی نوعیت کی مشقیں کریں گے۔‎
  • Blogger Comments
  • Facebook Comments

0 comments:

Post a Comment

Item Reviewed: جنگی تیاریاں،پاک فوج اور فضائیہ موٹروے پر پہنچ گئے ,موٹر وے بند، جنگی طیاروں نے اڑان بھر لی Description: Rating: 5 Reviewed By: Emotional King
Scroll to Top