Latest News

Friday, 14 October 2016

‘سام سنگ’ نے اعلان کیا ہے , نوٹ سیون’ کی پروڈکشن بند. نوٹ سیون کا استعمال محفوظ نہیں



جنوبی کوریا کی مشہور ٹیکنالوجی کمپنی ‘سام سنگ’ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے اپنے جدید ترین سماٹ فون ‘گلیکسی نوٹ سیون’ کی پروڈکشن مستقل طور پر بند کر دی ہے۔
سام سنگ نے یہ فیصلہ صارفین کی جانب سے ان شکایات کے بعد کیا ہے گیلیسکی نوٹ سیون کا استعمال محفوظ نہیں کیونکہ اس فون کو آگ لگ جاتی ہے۔
نوٹ سیون کی پروڈکشن بند کرنے کے اعلان سے قبل کپمنی نے کہا تھا وہ اس ماڈل کی فروخت ختم کر رہی ہے۔
سام سنگ کا کہنا تھا کہ گیلیکسی نوٹ سیون’ سے متعلق شکایات کا تفصیلی جائزہ لینے اور کوالٹی کنٹرول کو برقرار رکھنے کی غرض سے ہم نے اس ماڈل کی پیدوار میں حال ہی میں دوبارہ رد وبدل کیا تھا۔ لیکن صارفین کی حفاظت کو اولین ترجیح دیتے ہوئے، ہم اس حتمی فیصلے پر پہنچے ہیں کہ گیلیسکی نوٹ سیون کی پیداوار روک دی جائے۔
سام سنگ کے اس فیصلے کے بعد توقع کی جا رہی ہے کہ کمپنی اپنے صارفین کو یہ سہولت فراہم کرے گی کہ وہ اپنے نوٹ سیون فون کے بدلے میں رقم لے لیں یا سام سنگ کا کوئی دوسرا فون لے لیں۔
  • Blogger Comments
  • Facebook Comments

0 comments:

Post a Comment

Item Reviewed: ‘سام سنگ’ نے اعلان کیا ہے , نوٹ سیون’ کی پروڈکشن بند. نوٹ سیون کا استعمال محفوظ نہیں Description: Rating: 5 Reviewed By: Emotional King
Scroll to Top