Latest News

Saturday, 15 July 2017

Nawaz is a RAW agent: Dr Asim

Nawaz is a RAW agent: Dr Asim



نیب کو صرف کراچی نظر آرہا ہے، ڈاکٹرعاصم فوٹو: فائل 

کراچی: 
پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم کا کہنا ہے کہ نوازشریف ’’را‘‘ کے ایجنٹ ہیں اور وہ ملک کے خلاف کام کررہے ہیں۔

کراچی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں دہشت گردوں کا علاج کرانے میں معاونت سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، اس موقع پر ڈاکٹرعاصم، سلیم شہزاد، رؤف صدیقی، انیس قائم خانی اور عثمان معظم عدالت میں پیش ہوئے تاہم فاضل جج کی رخصت کے باعث سماعت 19اگست تک ملتوی کردی گئی۔

سماعت کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ نوازشریف ’’را‘‘ کے ایجنٹ ہیں، وہ ملک کے خلاف کام کررہے ہیں لیکن نیب کو صرف کراچی نظر آرہا ہے،جب حکمران خاندان کے خلاف سب کچھ موجود ہے تو ان کا نام ای سی ایل میں کیوں نہیں ڈالا جارہا، نیب کے اہلکاروں نے میری بہن کے گھر پر چھاپا مارا، وہاں توڑ پھوڑ کی اور میری بہن کو ہراساں کیا، جس پر نیب چئیرمین کے خلاف تھانے میں ایف آئی آر درج کروا دی ہے۔

Source:https://www.express.pk/story/876738/
  • Blogger Comments
  • Facebook Comments

0 comments:

Post a Comment

Item Reviewed: Nawaz is a RAW agent: Dr Asim Description: Rating: 5 Reviewed By: Fun Corner
Scroll to Top